ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوپال سنگھ یادو بولے، اجودھیا میں ہی بننا چاہئے رام مندر

شیوپال سنگھ یادو بولے، اجودھیا میں ہی بننا چاہئے رام مندر

Sat, 02 Dec 2017 00:06:26    S.O. News Service

کانپور ،یکم ؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق کابینہ وزیر شیوپال یادو، جو جمعرات کو ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے کانپور پہنچے، نے کہا کہ اجودھیا میں ہی رام مندر بننا چاہئے۔ وہیں، بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو الیکشن کے وقت ہی رام مندر کی یاد آتی ہے اور پھر بعد میں وہ بھول جاتی ہے۔ایس پی کے رہنما شپوپال یادو نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی موجودگی نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ نتائج جمعہ کو آ رہے ہیں۔ جیت کس کی ہو گی آپ کو پتہ چل جائے گا۔ مندر بننے کے حق میں شیو پال بولے کہ باہمی رضامندی سے بات چیت ہو کر حل نکالنا چاہئے اگر کوئی حل نہ نکلے تو کورٹ کے فیصلے کو ماننا چاہیے۔


Share: